بریکنگ نیوز
Home / کھیل / سلمان بٹ کی ٹیم میں واپسی کے راستے بند

سلمان بٹ کی ٹیم میں واپسی کے راستے بند


لاہور ۔پاکستان سپر لیگ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد ملک بھر میں کرکٹ کرپشن کی پرانی اور نئی کہانیاں منظر عام پر آرہی ہیں۔ اسی شور شرابے میں2010کے اسپاٹ فکسنگ کیس کے مرکزی کردار اور سابق کپتان سلمان بٹ کا کیس کمزور ہوگیا ہے۔ ان کی ٹیم میں واپسی کے راستے بند ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں سلمان بٹ کی واپسی کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔ ڈومیسٹک سیزن میں غیر معمولی کارکردگی کے بعد انضمام الحق کی سربراہی میں قومی سلیکشن کمیٹی نے سلمان بٹ کو ٹیم میں شامل کرنے کا ذہن بنالیا تھا۔لیکن سپاٹ فکسنگ کیس کے بعد سلیکٹرز نے ان کی فائل کو پھر بند کردیاہے۔ ٹیسٹ ٹیم میں احمد شہزاد ،اظہر علی ،سمیع اسلم اورشان مسعود کی شمولیت کے امکانات ہیں۔