بریکنگ نیوز
Home / شوبز / شاہ رخ اور اکشے کی فلموں کا باکس آفس پر تصادم کا خدشہ

شاہ رخ اور اکشے کی فلموں کا باکس آفس پر تصادم کا خدشہ


ممبئی۔ بالی ووڈ کے دو بڑے نام انڈسٹری کنگ شاہ رخ خان اور مسٹر کھلاڑی اکشے کمار کی فلموں کے باکس آفس پر تصادم کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار کی فلم ’’کریک‘‘ 11 اگست کو ریلیز ہونا تھی تاہم فلم کی شوٹنگ کچھ تکنیکی مسائل کے باعث تاخیر کا شکار ہونے پر اب اسے آئندہ سال نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا لیکن اس کے بجائے اب اکشے کمار نے 2 جون 2017 کو ریلیز ہونے والی فلم ’’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘‘ کو 11 اگست کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے شاہ رخ خان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے اور ایک بار پھر دو بڑی فلموں کا تصادم ہونے کا خدشہ ہے۔