بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / افغانستان، سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 47طالبان ہلاک ،متعدد زخمی

افغانستان، سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 47طالبان ہلاک ،متعدد زخمی

کابل ۔افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے طالبان پرحملوں کے نتیجے میں 47جنگجو ہلاک جبکہ اکیاون سے زائد زخمی ہوگئے ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبائی حکام نے بتایا کہ مغربی صوبہ فاراح میں سکیورٹی فورسز نے طالبان کے متعدد ٹھکانوں کو حملوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 47طالبان ہلاک جبکہ اکیاون سے زائد زخمی ہوگئے آپریشنز کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا ۔