بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / مقبوضہ کشمیر ،4 کشمیریوں کی شہادت پروادی میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال

مقبوضہ کشمیر ،4 کشمیریوں کی شہادت پروادی میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال


سرینگر۔مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کے ہاتھوں 4 کشمیریوں کی شہادت پر مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کی گئی ،نئی احتجاجی لہر سے ڈر کر بھارتی فوج نے حریت رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کرکے وادی میں کرفیولگادیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بڈگام میں گزشتہ روز چار کشمیریوں کو شہید کردیا گیا تھا،جس کے بعد سو پور میں بھارتی اہلکاروں نے کریک ڈاؤن کیااور گھروں میں گھس گئے۔

بھارت مخالف مظاہروں سے خوفزدہ انتظامیہ نے مقبوضہ وادی میں کر فیو لگا رکھا ہے جبکہ سیدعلی گیلانی ،میر واعظ عمر فاروق اور یسین ملک سمیت حریت رہنماوں کی نظر بندی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔بڈگام میں بھارتی فورسزکے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کی شہادت پر حریت رہنماوں نے ہڑتال کا اعلان کیاتھا۔ جمعہ کو وادی میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائے گا ۔