بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / ترکی اور روس کے درمیان پروازوں کے نیٹ ورک میں وسعت

ترکی اور روس کے درمیان پروازوں کے نیٹ ورک میں وسعت


انقرہ۔ترکی اور روس کے درمیان پروازوں کے نیٹ ورک میں وسعت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی ۔ روس فضائی آمدورفت کے نیٹ ورک کو وسعت دی جا رہی ہے۔روس کے مزید ایک شہر سے ترکی کو باقاعدہ سفروں کا آغاز کیا جائیگا۔روستو نا دونو شہر سے انطالیہ، بودرم اور دالامان تک باقاعدگی سے پروازیں چلائی جائینگی۔

مذکورہ شہر کے ہوائی اڈے نے اعلان کیا ہے کہ گرمیوں کے شیڈول پر عمل درآمد کے آغاز کے ساتھ ہی اس شہر سے پروازوں کا سلسلہ شروع ہو گا۔