بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا حکومت کا کم لاگت ہاؤسنگ سکیمیں شروع کرانیکا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت کا کم لاگت ہاؤسنگ سکیمیں شروع کرانیکا فیصلہ

پشاور ۔خیبر پختونخوا حکومت چینی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے چینی سرمایہ کاروں کے تعاون سے کم لاگت ہاؤسنگ سکیمیں شروع کرنے پشاور کمرشل پلازہ تعمیر کرنے اور ٹیویٹا ، ٹیکنیکل ٹریننگ اینڈ ووکیشنل شروع کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ وزیراعلیٰ کی صدارت میں ہونے والے حالیہ اجلاس میں کیا گیا ہے۔ اجلاس کے جاری ہونے والے منٹس کے مطابق چینی سرمایہ کاروں کو صوبے میں ہاؤسنگ کے شعبے میں راغب کر کے ان کے اشتراک سے کم لاگت والی ہاؤسنگ سکیمیں شروع کی جائیں گی اس مقصد کے لئے محکمہ ہاؤسنگ کو فیزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جس کے بعد صوبائی حکومت اور چینی سرمایہ کاروں کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے جائیں گے اس طرح صوبائی حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے پشاور شہر کے گنجان آباد کمرشل علاقے نشتر آباد میں چینی سرمایہ کاروں کے اشتراک سے کمرشل پلازے کی تعمیر کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں محکمہ ہاؤسنگ کو مذکورہ کمرشل اراضی کی فروخت اور لیز پر دینے کے لئے دو الگ الگ فیزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسی طرح اجلاس میں خیبر پختونخوا ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ وکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے لئے چیف ایگزیکٹیو کی پوسٹ پیدا کرنے کی بھی منظوری دی گئی جسے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ اسی طرح ٹیویٹا میں چینی زبان کے کورس میں داخلے لینے والے طلباء کو چینی اور خیبر پختونخوا کے درمیان ہونے والے مشترکہ تربیتی پروگرام کے تحت چین میں تکنیکی تربیت کے لئے بھیجا جائے گا۔