بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سعودی عرب سے مزید 200 پاکستانی بے دخل

سعودی عرب سے مزید 200 پاکستانی بے دخل


لاہور۔سعودی حکومت نے مزید 200 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا ہے بے دخل پاکستانیوں کو سعودی پرواز 3766 کے ذریعے جدہ سے لاہور لایا گیا۔ سعودی عرب سے آنیوالے پاکستانیوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ سعودی عرب کی جیلوں میں ہزاروں پاکستانی قید ہیں حکومت ان کی رہائی کا بندوبست کرے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے 200 پاکستانیوں کو غیر قانونی رہائش اور دیگر وجوہات کی بنا پر ملک سے بے دخل کر دیا ہے۔ سعودی عرب سے آنیوالے پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ اب بھی سعودی عرب کی جیلوں میں ہزاروں پاکستانی قید ہیں حکومت ان کی رہائی کا بندوبست کرے۔ ایئرپورٹ میں امیگریشن حکام نے کارروائی کر کے سب کو گھر جانے کی اجازت دیدی ہے ۔