بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور ایئر پورٹ سے غیر ملکی ائر لائنزکی سروس شروع کرنے پر آمادگی

پشاور ایئر پورٹ سے غیر ملکی ائر لائنزکی سروس شروع کرنے پر آمادگی

پشاور ۔تین غیر ملکی ائیر لائنز نے باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے اپنی سروس دوبارہ شروع کرنے پر اپنی رضا مندی ظاہر کر دی ہے
ایک غیرملکی ائیر لائن نے آئندہ ماہ سے اپنی سروس کاباقاعدہ آغاز کرنے کا عندیہ دیا ہے سیکورٹی صورتحال کی بہترہونے اور وفاقی حکومت کی جانب سے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ کو عالمی معیار کے مطابق لانے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے بعد تین غیرملکی ائیر لائنز نے پشاورسے اپنی سروس شروع کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے جس میں دو خلیجی ممالک اور ایک یورپی ممالک کی ائیر لائنز شامل ہیں جبکہ پی آئی اے بھی پشاور سے یورپی ممالک کے لئے اپنی پروازوں کا سلسلہ شروع کر رہی ہے ۔