بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ہسپتالوں میں شام کی او پی ڈی شروع

ہسپتالوں میں شام کی او پی ڈی شروع


پشاور۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے تمام ایم ٹی آئی ہسپتالوں میں شام کی او پی ڈی شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ٗ شام کے اوقات میں ادارہ جاتی پریکٹس کے ساتھ 20روپے کی چٹ پر مریضوں کا معائنہ کیا جائے گا
محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے وزیراعلیٰ کی ہدایات پر ایل آر ایچ ٗ کے ٹی ایچ ٗ ایوب ٹیچنگ ہسپتال ٗ ایم ایم سی مردان ٗ ڈی ایچ کیو ٹی ایچ ٗ ایم ایم ایم ٹی ایچ ڈی آئی خان اور خلیفہ گل نواز ٹیچنگ ہسپتال بنوں کی انتظامیہ کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے جس میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وزیراعلیٰ کے احکامات کی روشنی میں ادارہ جاتی پریکٹس کے ساتھ شام کی او پی ڈی بھی شروع کی جائے اور اس حوالے سے ایچ ایم سی کی تقلید کی جائے شام کی اوپی ڈی میں مریضوں کا معائنہ 20روپے کی چٹ پر کیا جائیگا واضح رہے کہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس نے شام کی اوپی ڈی شروع کر رکھی ہے اس حوالے سے صوبائی حکومت نے ایچ ایم سی کے اقدام کو سراہا ہے ۔