بریکنگ نیوز
Home / دلچسپ و عجیب / فرانس میں آرٹسٹ چوزے نکالنے کےلیے انڈوں پر بیٹھ گیا

فرانس میں آرٹسٹ چوزے نکالنے کےلیے انڈوں پر بیٹھ گیا


پیرس: فرانس میں ایک آرٹسٹ مرغی کے انڈوں پر بیٹھ گیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ انڈوں پر سے اس وقت تک نہیں اٹھےگا جب تک ان میں سے چوزے نہ نکل آئیں۔

مرغی کا انڈوں پر بیٹھنا توعام سی بات ہے لیکن فرانس میں ایک آرٹسٹ مرغی کے انڈوں پر بیٹھ گیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ انڈوں پر سے اس وقت تک نہیں اٹھےگا جب تک ان میں سے مرغی کے بچے نہ نکل آئیں، 44 سالہ ابراہم پیرس کے میوزیم میں ایک شیشے کے چھوٹے سے کمرے میں خاص قسم کے میز پر رکھے انڈوں پر بیٹھا ہے۔

ابراہم 24 گھنٹوں میں صرف آدھے گھنٹے کے لیے آرام کی غرض سے ان انڈوں سےاٹھتاہے جب کہ ابراہم کا خیال ہے کہ 3 سے 4 ہفتوں میں انڈوں سے چوزے نکل آئیں گے۔