بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / برطانیہ میں ہیلی کاپٹر گرنے سے 5 افراد ہلاک

برطانیہ میں ہیلی کاپٹر گرنے سے 5 افراد ہلاک


ویلز: برطانیہ کی  خودمختار ریاست ویلز کے شمالی علاقے میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہونے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیلی کاپٹر برطانوی علاقے لوٹن سے ڈبلن جاتے ہوئے گزشتہ روز لاپتہ ہوگیا تھا جس کے بعد اس کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا تاہم آج ریاست ویلز کے شمالی پہاڑی علاقے میں ہیلی کاپٹر کے گرنے کی  اطلاع ملی جس کے بعد پولیس اور امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

پولیس کے مطابق فوری طور پر حادثے سے متعلق کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا تاہم تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی اصل وجوہات کا تعین کیا جاسکتا ہے۔