بریکنگ نیوز
Home / کھیل / فکسنگ نہ کرنے پر بکیز دھمکیاں دیتے تھے ٗ محمد عرفان

فکسنگ نہ کرنے پر بکیز دھمکیاں دیتے تھے ٗ محمد عرفان


لاہور۔قومی ٹیم کے دراز قد فاسٹ باؤلر محمد عرفان کی جانب سے بکیز کی جانب سے رابطہ کرنے کے بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگا ہ نہ کرنے کی بڑی وجہ سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے محمد عرفان سے بکیز نے رابطہ کرکے انہیں فکسنگ کی پیش کش کی جس پر 34سالہ عرفان نے انہیں شٹ اپ کال دی جس کے بعد بکیز فکسنگ نہ کرنے پر محمد عرفان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ تمہارے بچے کہا ں پڑھتے ہیں۔ذرائع کے مطابق اپنے اہل خانہ کو کسی بھی قسم کے نقصان سے بچانے کے محمد عرفان نے بکیز کی جانب سے رابطہ کرنے پر پی سی بی کو تاخیر سے آگاہ کیا مگر اب بھی مسئلے حل نہیں ہوئے۔