بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاکستان اور عالمی بینک کے مابین 43کروڑ ڈالرزکا معاہدہ

پاکستان اور عالمی بینک کے مابین 43کروڑ ڈالرزکا معاہدہ


اسلام آباد۔عالمی بینک اور حکومت پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پاگیا،عالمی بینک سماجی تحفظ سمیت مختلف شعبوں کیلئے 43کروڑ ڈالرز سے زیادہ دے گا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو عالمی بنک اور حکومت کے درمیان معاہدہ طے پاگیا،معاہدے کے تحت عالمی بنک سماجی تحفظ سمیت مختلف شعبوں کیلئے 43کروڑ ڈالرز سے زیادہ دے گا،معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ توانائی،معیشت،سوشل سیکٹر،مسلم لیگ ن کے منشور کا حصہ ہے۔اس موقع پر ورلڈ بنک کے نمائندے نے کہا کہ پانچ معاہدوں پر دستخط ہونے سے خوشی ہے،پاکستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔