بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بھارت اور تر کی سمیت مختلف ممالک میں تعینات پاکستانی سفیروں کو تبدیل کر نے کا فیصلہ

بھارت اور تر کی سمیت مختلف ممالک میں تعینات پاکستانی سفیروں کو تبدیل کر نے کا فیصلہ


اسلا م آباد ۔ بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط سمیت مختلف ممالک میں تعینات پاکستانی سفیروں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے مختلف ممالک میں تعینات پاکستانی سفیروں کی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے جن میں بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط بھی شامل ہیں جن کی جگہ ترکی میں موجود سفیر سہیل محمود کو بھارت میں ہائی کمشنر تعینات کیا جائے گا جبکہ وزارت خاجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن افتخار عزیز کو ترکی میں سفیر تعینات کیا جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق برازیل میں موجود سفیر برہان الاسلام رواں برس ریٹائر ہو رہے ہیں اور ان کی جگہ جنوبی افریقہ میں موجود نجم ثاقب کو برازیل میں سفیر لگایا جا رہا ہے جبکہ تھائی لینڈ میں سفیر ڈاکٹر سہیل خان کو جنوبی افریقہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ڈنمارک میں موجود سفیر مسرور احمد جو نیجورواں سال ریٹائر ہو رہے ہیں جن کے متبادل کے طور پر ایڈیشنل سیکرٹری ایشیاء پیسفک ذوالفقار گردیزی کو سفیر تعینات کیا جا رہا ہے ۔