بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / دہشت گردی کو اسلام سے نہ جوڑا جائے، سیکرٹری جنرل

دہشت گردی کو اسلام سے نہ جوڑا جائے، سیکرٹری جنرل


نیویارک ۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹو نیو گوٹریس نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو اسلام سے نہ جوڑا جائے داعش اورالقاعدہ کے اقدامات اسلامی تعلیمات کے خلاف ہیں،عرب لیگ سربراہ کانفرنس سے خطاب میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انٹو نیو گوٹریس نے کہا کہ عسکریت پسندوں کے نفرت انگیز اقدامات کو اسلام کے ساتھ جوڑنا، اسلام مخالف نفرت میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ اس جال میں ا گئے ہیں کہ وہ داعش اور القاعدہ کے قابل نفرت اقدامات کو اسلام سے جوڑتے ہیں حالانکہ یہ اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے ۔