بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / اسرائیل نے اقوام متحدہ کی امداد کم کردی

اسرائیل نے اقوام متحدہ کی امداد کم کردی


مقبوضہ بیت المقدس ۔اسرائیل نے اقوام متحدہ کی امداد میں مزید 20لاکھ ڈالرز کم کرنیکا اعلان کردیا ہے غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے علاقے میں یہودی بستیوں کی تعمیرروکنے سے متعلق قرارداد کی منظوری پراسرائیل نے احتجاجاً عالمی ادارے کی امداد کم کردی ہے اسرائیل نے رواں برس جنوری میں اقوام متحدہ کی امدادمیں60لاکھ ڈالرزکی کمی کا اعلان کیا تھا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے23 دسمبر 2016 میں اسرائیلی بستیوں کی تعمیرکیخلاف قرارداردمنظورکی تھی،جسے امریکی حکومت نے ویٹو نہیں کیا تھا۔