بریکنگ نیوز
Home / بزنس / بہت جلد پاکستان دنیا کی 20بہترین معیشتوں میں شامل ہوجائے گا، اسحاق ڈار

بہت جلد پاکستان دنیا کی 20بہترین معیشتوں میں شامل ہوجائے گا، اسحاق ڈار


اسلام آباد ۔وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کو ڈیجیٹل ملک میں تبدیل کریں گے،بہت جلد پاکستان دنیا کی 20بہترین معیشتوں میں شامل ہوجائے گا،آئندہ ایک سال میں پاکستان سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوجائے گا،ڈیجیٹل تعلیم مسلم لیگ (ن) کے منشور کا حصہ ہے،پاکستان کو ترقی یافتہ ملک کے طورپر آگے لے کر جانا ہے،پاکستان کی قیادت ملک کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے پرعزم ہے،ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے سب کو مل کر کام کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔

جمعرات کواسلام آباد کے 107سکولوں کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ آج کا معاہدہ ہم سب کیلئے انتہائی خوش آئند ہے،پاکستان کو ڈیجیٹل ملک میں تبدیل کریں گے،پاکستان کو ترقی یافتہ ملک کے طورپر آگے لے کر جانا ہے،موجودہ دور کے تقاضوں میں پاکستان کا ڈیجیٹل ہونا ناگزیر ہے انہوں نے کہاکہ بہت جلد پاکستان دنیا کی 20بہترین معیشتوں میں شامل ہوجائے گا،پاکستان نے گذشتہ تین سال میں بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں،پاکستان کی معیشت کو قلیل مدت میں بحال کیا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ آئندہ ایک سال میں پاکستان سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوجائے گا،منشور کے نکات پر پوری دلجمعی سے کام کر رہے ہیں،ڈیجیٹل تعلیم مسلم لیگ (ن) کے منشور کا حصہ ہے،تمام پروگرامز کا مقصد پاکستان کو ترقی یافتہ بنانا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قیادت ملک کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے پرعزم ہے،پہلے مرحلے میں 33ہزار طالبات کو تربیت دی جائے گی،ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے سب کو مل کر کام کرنے کی دعوت دیتے ہیں،طالبات کو کمپیوٹر کی تعلیم دینے کیلئے 90سے زائد اساتذہ کو تربیت دی جاچکی ہے۔