بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا نے وائٹ ہاؤس میں نوکری کرلی۔

ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا نے وائٹ ہاؤس میں نوکری کرلی۔


واشنگٹن ۔امریکی صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا نے وائٹ ہاؤس میں نوکری شروع کر دی انہوں نے کہا کہ وہ غیر رسمی مشیر کی حیثیت سے کام کریں گی، کوئی تنخواہ نہیں لیں گی۔امریکی صدر کواقربا پروری اوررشتے داروں کوذمے داریاں سونپنے پرتنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ایسے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی چہیتی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کو صدرکی غیررسمی مشیربنائے جانے کے اعلان پراعتراضات سامنے آرہے ہیں ۔

مخالفین کوجواب دیتے ہوئے ایوانکا ٹرمپ نے کہاکہ وہ اپنے والد کی غیررسمی مشیربنیں گی اوراپنی خدمات کا معاوضہ بھی نہیں لیں گی جبکہ وائٹ ہاؤس کے ملازمین پرجوقانون لاگو ہوتے ہیں رضاکارانہ طورپروہ ان کی بھی پاسداری کریں گی واضح رہے ایوانکا کے شوہر جیرڈکوشنر بھی صدر ٹرمپ کے مشیر ہیں۔