بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / امریکہ میں شرپسندوں کی پاکستانی خاندان کے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ

امریکہ میں شرپسندوں کی پاکستانی خاندان کے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ


واشنگٹن۔امریکی ریاست ورجینیا کی کانٹی فیئر فیکس میں ایک پاکستانی خاندان کو نفرت کا نشانہ بنایا گیا ، مسلم مخالف شرپسندوں نے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی ، دیواروں پر مسلمانوں کے خلاف نازیبا کلمات بھی لکھے۔

شعیب نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اپنے بیوی بچوں سمیت نیویارک گئے ہوئے تھے ، واپس آئے تو گھر کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے ، انکی چیزیں ہر جانب بکھری ہوئی تھیں ، شر پسند توڑ پھوڑ کے بعد پاسپورٹ ،گرین کارڈز اور پچیس ہزار ڈالر مالیت کے زیورات بھی لے گئے ، پولیس اطلاع ملنے کے بعد تحقیقات کر رہی ہے۔

شعیب کا کہنا ہے پولیس نے اس خیال کا اظہار کیا ہے کہ نامعلوم افراد چوری کی نیت سے ہی ان کے گھر میں داخل ہوئے لیکن جب انہیں معلوم ہوا کہ وہ مسلمان ہیں تو انہوں نے نازیبا کلمات بھی تحریر کر دیے۔