بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پی آئی اے کے درجنوں ملازمین فارغ کرنیکا فیصلہ

پی آئی اے کے درجنوں ملازمین فارغ کرنیکا فیصلہ


پشاور۔پی آئی اے ڈیر ہ اسماعیل خان ٗ بنوں ٗ اور سوات ائیر پورٹس پر تعینات ملازمین کو ممکنہ طور پر فارغ کیا جا رہاہے جس کیلئے ان ملازمین کے ناموں کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں

تینوں ائیر پورٹس عرصہ درازسے غیر فعال ہیں تاہم اس کے باوجود درجنوں ملازمین تینوں ائیر پورٹس پر تعینات ہیں اور باقاعدگی سے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں تینوں ائیر پورٹس کوکھولنے کا اعلان بھی کیا گیاتھا تاہم ٹیکنیکل بنیادوں اور مالی خسارے کے باعث ان ائیر پورٹس کو تاحال نہیں کھولا جا رہا ہے ۔