بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاکستان سے زیادہ کچھ بھی مقدم نہیں،آرمی چیف

پاکستان سے زیادہ کچھ بھی مقدم نہیں،آرمی چیف


راولپنڈی ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہترپاکستان کے ویژن کے عزم کااعادہ کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان سے زیادہ کچھ بھی اہم نہیں،وطن پہلے اور کوئی بھی فرد یا ادارہ بعد میں ہے، پاک فوج قومی سلامتی کے حوا لے سے اپناکرداراداکرتی رہے گی،بلوچ رجمنٹ کیساتھ میری خصوصی وابستگی ہے،میرے والدبھی بلوچ رجمنٹ میں افسرتھے۔

جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایبٹ آباد میں بلوچ رجمنٹ سینٹرکا دورہ کیا ۔آرمی چیف نے وطن کے دفاع کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے والے بلوچ رجمنٹ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے انکی یادگارپرپھول چڑھائے ۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ مجھے بلوچوں کے گھر آکر خوشی اور فخر محسوس ہورہا ہے ۔بلوچ رجمنٹ کیساتھ میری خصوصی وابستگی ہے،میرے والدبھی بلوچ رجمنٹ میں افسرتھے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تربیتی مرکز میں افسروں اور ریکروٹس جن میں خیبرپختونخوا کے ایف سی اہلکار بھی شامل تھے سے گفتگو کی اور کہاکہ پاک فوج قومی سلامتی کے حوا لے سے اپناکرداراداکرتی رہے گی ۔آرمی چیف نے بہترپاکستان کے عزم کااعادہ کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان سے زیادہ کچھ بھی اہم نہیں،وطن پہلے اور کوئی بھی فرد یا ادارہ بعد میں ہے ۔اس سے قبل بلوچ رجمنٹ سینٹر پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے انکا استقبال کیا اس موقع پر کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی میجر جنرل عبداللہ ڈوگر بھی موجود تھے ۔