بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاکستان ریلوے نادہندہ قرار ٗ بینک اکاؤنٹس منجمد

پاکستان ریلوے نادہندہ قرار ٗ بینک اکاؤنٹس منجمد


لاہور۔ ایف بی آر ان ایکشن، شعبہ لارج ٹیکس پئیر یونٹ نے سال 2016 اور 2017 کیلئے ریلوے کو 31 کروڑ 57 لاکھ 56 ہزار 775 روپے کا نادہندہ قرار دیدیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل بینک حکام نے بتایا ہے کہ ریلوے کا ایک اکانٹ بھی منجمند کر دیا گیا ہے اور 36 لاکھ روپے ضبط کر لئے گئے ہیں لارج ٹیکس پئیر یونٹ کے حکام کا دعوی ہے کہ ریلوے سال 2012 سے اب تک ایک ارب 7 کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے۔ دوسری جانب ریلوے ترجمان نے کہا ہے کہ بینک کھاتہ منجمند کرنے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ ہے۔