بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / ہیلری نے2010ء میں شوہرکی تدفین کی تیاری کے احکامات دیے تھے ،دستاویزات میں انکشاف

ہیلری نے2010ء میں شوہرکی تدفین کی تیاری کے احکامات دیے تھے ،دستاویزات میں انکشاف


واشنگٹن۔امریکا کی سابق وزیرخارجہ، ہیلری کلنٹن کی ای میل کے افشاء نے کئی ایسے راز بھی فاش کردیے جن کا عام حالات میں سامنے آنا ممکن نہیں تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیلری کلنٹن کی لیک ہونے والی ای میلز میں پتا چلا ہے کہ سنہ 2010ء میں بل کلنٹن کے دل کی سرجری کی گئی تو ان کی حالت کافی تشویشناک تھی۔

ہیلری نے اپنی معاون ھما عابدین کو فروری 2010ء کو اپنے شوہرکی سرجری کے ایک ہفتے بعد ان کے جنازے تجہیز وتکفین کا اہتمام کرنے کی ہدایت کی تھی۔یہ انکشاف حکومت کے ایک مانیٹرنگ گروپ کی طرف سے گذشتہ بدھ کے روز سامنے لائی جانے والی دستاویز میں کیا گیا ہے۔

1184 صفحات کو محیط اس دستاویز میں ہیلری کلنٹن کے وزارت خارجہ کے دور کے امور بھی بیان کیے گئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کی پروٹوکول آفیسر کابریشیا مارشل نے ہیلری کی ہدایت پر ھما عابدین کو مکتوب لکھا تھا جس میں اسے کہا گیا تھا کہ وہ بل کلنٹن کی ممکنہ وفات کی صورت میں اس کی کفن دفن کی تیاری کریں۔