بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پارا چنار ، کرم بازار میں کار بم دھماکہ ،2 بچوں سمیت 22افراد جاں بحق ،80 زخمی

پارا چنار ، کرم بازار میں کار بم دھماکہ ،2 بچوں سمیت 22افراد جاں بحق ،80 زخمی


پارا چنار- پارا چنار کے کرم بازار میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 2 بچوں سم22 افراد جاں بحق جبک80 زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں 15افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔وزیر اعظم نواز شریف سمیت وزیر داخلہ چودھری نثار اور عمران خان کی دھماکے کی مذمت ۔ جمعہ کے روز پارا چنار کے کرم بازار میں النور مارکیٹ میں کار بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق 2 بچوں سمیت22 افراد جاں بحق جب80 افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا تو وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے 15 افراد کی حالت کو انتہائی تشویشناک قرار دے دیا ۔ پولیٹکل ایجنٹ اکرام اللہ خان نے دھماکے می22 افراد کی ہلاکت اور80 افراد کی زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔دھماکے کے عینی شاہدین کے مطابق ’چند حملہ آوروں نے بازار سے کچھ فاصلے کی دوری پر موجود پھاٹک پر کھڑے لیویز اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے بعد بازار میں دھماکا ہوا‘۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو اہلکار جائے وقوع کی طرف روانہ ہوگئے \

اور پاراچنار کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔وزیر اعظم محمد نواز شریف سمیت وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان، آصف زرداری اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارا چنار بم دھماکے کی مذمت کرتے ہو ئے کہا کہ دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے بہت جلد پاک سرزمین کو دہشتگردی سے پاک کر دیا جائے گا ۔واقعہ کے بعد پاک فوج سمیت پولیٹیکل انتظامیہ نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج کے ریلیف ہیلی کاپٹرز بھی زخمیوں کو پارا چنار سے پشاور منتقل کرنے کے لئے مصروف عمل رہے ۔