بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / چیف جسٹس نے تحقیقات اور استغاثہ کے نظام میں بہتری نہ ہونے کا از خود نوٹس لے لیا

چیف جسٹس نے تحقیقات اور استغاثہ کے نظام میں بہتری نہ ہونے کا از خود نوٹس لے لیا


اسلام آباد۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے تحقیقات اور استغاثہ کے نظام میں بہتری نہ ہونے پر از خود نوٹس لیتے ہوئے رجسٹراد سپریم کورٹ کو کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی ہے ، ذرائع کے مطابق اس حوالے سے چیف جسٹس نے تمام صوبائی اور وفاقی پراسیکیوٹر جنرلز کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں اور ان سے تحقیقات اور استغاثہ کے نظام میں بہتری نہ ہونے کے معاملہ پر جواب طلب کر لیا ہے۔

، ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لے کر رجسٹرار سپریم کورٹ کو کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے ۔ یا درہے کہ سپریم کورٹ میں فوجداری مقدمات کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس آصف سعید کھوسہ بھی استغاثہ کی کاررکردگی پر سوالات اٹھا چکے ہیں اور متعدد مقدمات میں انہوں نے قرار دیا ہے کہ کمزور استغاثہ کے باعث ملزمان بری ہو جاتے ۔