بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کوٹ اڈو‘ آئل ٹینکر کی ٹکر سے 3 سگے بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق

کوٹ اڈو‘ آئل ٹینکر کی ٹکر سے 3 سگے بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق


کوٹ ادو۔کوٹ ادو میں محفل قرات میں شرکت کے بعد گھر جانے والے موٹر سائیکل سواروں کو آئل ٹینکر نے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے جاں بحق ہونے والوں میں 3 سگے بھائی بھی شامل ہیں۔پولیس تھانہ محمود کوٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں تین بھائی اور ان کا کزن شامل ہے۔

تینوں افراد قصبہ گجرات میں ایک محفل قرات میں شرکت کے بعد واپس اپنے گھر جارہے تھے حادثے کے بعد آئل ٹینکر کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے آئل ٹینکر ڈرائیور اور مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔دوسری جانب جب لاشیں گھر پہنچیں تو کہرام مچ گیا۔ والدہ پر غشی کے دورے پڑنے لگے۔