بریکنگ نیوز
Home / بزنس / پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک، ایک روپے فی لیٹر اضافہ

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک، ایک روپے فی لیٹر اضافہ


اسلام آباد۔حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک ایک روپے فی لیٹر کے اضافے کا اعلان کردیا،وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 2روپے 28پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے 4 پیسے اضافے کی تجویز تھی،وزیراعظم کی ہدایت پر قیمتوں میں صرف ایک ایک روپے فی لیٹر کا اضافہ کر رہے ہیں،مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا،وزارت خزانہ تین ارب روپے کا خرچ برداشت کرے گی۔وہ جمعہ کو دبئی میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک ایک روپے فی لیٹر اضافہ کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ تین ارب روپے کا خرچ برداشت کرے گی،متی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت بدستور 44روپے رہے گی۔انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں 2روپے 28پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے 4 پیسے اضافے کی تجویز تھی،وزیراعظم کی ہدایت پر قیمتوں میں صرف ایک ایک روپے فی لیٹر کا اضافہ کر رہے ہیں۔