بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / جمعیت عالمی اجتماع کے دعوت نامے ارسال، تیاریاں جاری

جمعیت عالمی اجتماع کے دعوت نامے ارسال، تیاریاں جاری


پشاور۔عالمی اجتماع کیلئے سیاسی اور مذہبی شخصیات کو دعوت نامے ارسال کردئیے گئے، جبکہ بیرون ممالک سے آنے والے مہمانوں کی آمد اور انکے قیام وطعام کے سلسلے میں قائم کردہ کمیٹی نے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے ہیں عالمی اجتماع کا پنڈال اور سٹیج تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے، جبکہ طعام اور قیام گاہوں پر کام تیزی سے شروع ہے جو 3اپریل تک مکمل ہو جائیگا۔

جمعیت علماء اسلام کے میڈیا کمیٹی کے چئیرمین عبدالجلیل جان کے مطابق پنڈال میں الیکٹرانک ، پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا ہاوسز بھی قائم کئے جارہے ہیں، CCTVکیمروں کے زریعے اجتماع کی مانٹیرنگ کی جائیگی، جبکہ لاکھوں کی تعداد میں شرکاء کو SMDکے زریعے بھی مہمانوں کی تقاریرسن اور دیکھ سکیں گے گذشتہ روز صوبہ بھر، قبائل ایجنسیوں اور دیگر صوبے کے علماء کرام ، جمعیت علماء اسلام کے عہدیداروں مختلف تاجروں، وکلاء، ڈاکٹر تنظیموں کے رہنماوں نے پنڈال کا دورہ کیا اور مولانا گل نصیب خان سے ملاقات کرکے عالمی اجتماع کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ، مولانا گل نصیب خان نے مہمانوں کو اب تک ہونے والے انتظامات سے آگاہ کیا،