بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پنجم اسسمنٹ ٗ 1321نجی سکولوں کی عدم شرکت کا انکشاف

پنجم اسسمنٹ ٗ 1321نجی سکولوں کی عدم شرکت کا انکشاف


پشاور۔ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام پنجم اسسمنٹ (جائزہ امتحان) میں 1321نجی سکولوں کی عدم شرکت کا انکشاف ہوا ہے ان میں سب سے زیادہ 842پشاور میں واقع ہیں تعلیمی بورڈ نے ان سکولوں کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیئے ہیں اور ایک ہفتے میں وضاحت طلب کی ہے جس کے بعد ان کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی

ذرائع کے مطابق پشاور تعلیمی بورڈ کے دائرہ اختیار میں پشاور ٗ ایف آر پشاور ٗچارسدہ ٗ چترال ٗ خیبر ایجنسی اور مومند ایجنسی میں مجموعی طور پر 2200نجی سکول واقع ہیں حکومتی پالیسی کے تحت پنجم اسسمنٹ میں سرکاری سکولوں کے ساتھ نجی سکولوں کے طلبہ کی شرکت کو ضروری قرار دیا گیا تھا تاہم 3فروری سے 7فروری تک جاری پنجم اسسمنٹ میں مجموعی طور پر 1321نجی سکولوں کے طلبہ نے شرکت نہیں کی ان میں پشاور کے 842ٗ چترال کے 107ٗ چارسدہ کے 259ٗ خیبر ایجنسی کے 77اور مومند ایجنسی کے 10 نجی سکول شامل ہیں ذرائع کے مطابق پشاور تعلیمی بورڈ نے ان سکولوں کو شوکاز جاری کر دیئے ہیں اور ان سے ایک ہفتے کے اندر جواب طلب کیا ہے جس کے بعد ان تعلیمی اداروں کے رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی ۔