بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / امریکا نے ایک اور سیسنا طیارہ پاک فوج کے حوالے کردیا

امریکا نے ایک اور سیسنا طیارہ پاک فوج کے حوالے کردیا

اسلام آباد۔ امریکا کی جانب سے ایک اور ’سیسنا‘ طیارہ پاک فوج کے حوالے کردیا گیا۔امریکی سفارت خانہ کے ترجمان کے مطابق نومبر 2016 سے اب تک پاک فوج کو 6 سیسنا طیارے حوالے کیے جاچکے ہیں۔پاک فوج کو فراہم کیے گئے طیاروں میں 2 سیسنا 208 کاروان اور 4 سیسنا 206 ایچ طیارے شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ان طیاروں سے پاک فوج کو امدادی کاموں اور ٹرانسپورٹیشن میں مدد ملے گی۔پاک فوج کی آرمی ایوی ایشن کمانڈ نے طیارہ فراہم کرنے پر امریکا سے اظہار تشکر کیا۔

واضح رہے کہ امریکی وزارت دفاع نے اپریل 2016 میں طبی امداد کے لیے پاکستان کو 6 نئے طیارے دینے کا اعلان کیا تھا اور ان طیاروں کی تیاری کے لیے سیسنا ایئرکرافٹ کمپنی سے ایک کروڑ 49 لاکھ ڈالر کا معاہدہ کیا گیا تھا۔سیسنا 208 کاروان چودہ نشستوں اور 206 ایچ چھ نشستوں والا طیارہ ہے۔