بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / روس، افغان طالبان کو اسلحہ فراہم کررہا ہے:امریکی جنرل

روس، افغان طالبان کو اسلحہ فراہم کررہا ہے:امریکی جنرل


واشنگٹن۔ امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے کمانڈر جنرل جوزف وٹیل نے طالبان کو ہتھیار اور مدد فراہم کرنے پر روس کو خبردار کیا ہے جبکہ امریکی سینیٹر نے ماسکو کو ترمیم پسند طاقت قرار دیا۔سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے رکن سینیٹر بین کارڈن نے کہا کہ ‘میرے نقطہ نطر کے مطابق روس ایک ترمیم پسند طاقت ہے جو پورے یورپ کے لیے مزید اور دنیا کے لیے عام طور پر خطرے کا باعث ہوگی’۔

بین کارڈن نے کہا کہ ‘روس نے ہمارے انتخابات کو کمزور اور مداخلت کیا اور پیوٹن کی سرحدوں کا جواب کیسے دیاجائے یہ ہمارے دور کے چیلنجز میں سے یہ ایک بنیادی چیلنج ہے۔دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزیف ویٹل نے دی ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی کو بتایا کہ روس، افغانستان میں اپنے اثر رسوخ کو بڑھانے کی کوشش کررہا ہے۔

جنرل ویٹل نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ، افغانستان کے حوالے سے امریکی پالیسی پر نظرثانی کر رہی تھی جو اس بات کا مظہر ہے کہ کیونکہ رواں ماہ کانگریس کے درجنوں اجلاس اور تھینک ٹینکس افغانستان اور پاکستان کی صورت حال پر بحث میں مصروف رہے۔

سینیٹ میں بحث کے دوران سینیٹر کارڈن نے کہا کہ ‘امریکی مفادات، اقدار اور امریکی عوام کے لیے کھلا راستہ ہے اور کہا کہ سرد جنگ روس کے اثر رسوخ کا خاتمہ نہیں تھا جس نے امریکی عوام کو 2016 کے انتخابات میں مداخلت کے ذریعے یاددلایا۔