بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / انسداد دہشت گردی کیلئے مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے ، جنرل قمرباجوہ

انسداد دہشت گردی کیلئے مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے ، جنرل قمرباجوہ


راولپنڈی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو تنہا کرنے کا پروپیگنڈا کرنے والے دیکھیں کہ عالمی دوست ہمیں کیسے اہمیت دیتے ہیں ، غیر ملکی ٹیموں کی پاکستان میں موجودگی امن پسندی کا مظہر ہے ، انسداد دہشت گردی کیلئے مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے ۔

جمعہ کوآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پبی میں انسداد دہشت گردی سینٹر کا دورہ کیا اور غیر ملکی فوجی ٹیموں سے ملاقات کی ۔انہوں نے ٹیموں کی فٹنس اور جذبے کو سراہا اور کہا کہ دہشت گردی پوری دنیا کو متاثر کر رہی ہے ، انسداد دہشت گردی کیلئے مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے ، پاکستان امن پسند ملک ہے اور امن واستحکام کیلئے کوشاں ہے ۔ آرمی چیف نے کہا کہ غیر ملکی ٹیموں کی پاکستان میں موجودگی امن پسندی کا مظہر ہے ۔پاکستان کی تنہائی کا پروپیگنڈا کرنے والے پاکستان کی عالمی سطح پر اہمیت ومقام کو دیکھیں ۔