بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بریگیڈیئر (ر) فاروق نصیر اعوان ڈی جی خیبرپختونخوا تعینات

بریگیڈیئر (ر) فاروق نصیر اعوان ڈی جی خیبرپختونخوا تعینات

اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی منظور ی سے نیب میں تقرروتبادلے کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نیب کے پی کے میجر(ر) سلیم شہزاد کو ڈی جی لاہور تعینات کردیا گیا ہے جبکہ ڈی جی ملتان بریگیڈیئر (ر) فاروق نصیر اعوان کو ڈی جی کے پی کے لگایا گیا ہے ۔ ڈائریکٹر ملتان عبدالحفیظ نئے ڈی جی کی تعیناتی تک بطور قائمقام ڈی جی فرائض سرانجام دیں گے ۔

نیب ہیڈ کوآرٹرز نے مذکورہ تقرروتبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے ہین ۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں نیب کے لاہور اور کراچی کے ڈائریکٹر جنرل اور ڈی جی آگاہی وتدارک عالیہ رشید کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ۔دوسری طرف وزارت داخلہ نے آئی جی اسلام آباد طارق مسعود یاسین کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کر دی تھیں جنہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے او ایس ڈی بنا دیا ہے جبکہ ڈی آئی جی خالد خٹک کو اسلام آباد پولیس کا قائمقام آئی جی تعینات کیا گیا ۔ اس سلسلہ میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیے ہیں ۔