بریکنگ نیوز
Home / شوبز / جوہی چاؤلہ ،کترینہ کیف کے حق میں کھڑی ہوگئیں

جوہی چاؤلہ ،کترینہ کیف کے حق میں کھڑی ہوگئیں


ممبئی۔کترینہ کیف کے سمیتا پاٹل ایوارڈ جیتنے پر ہونے والی تنقید پر ماضی کی صف اول کی اداکارہ جوہی چاؤلہ کترینہ کے حق میں کھڑی ہوگئی ہیں۔انکا کہنا ہے کترینہ کیف ایوارڈ کی حقدار ہیں۔دونوں اداکارائیں ممبئی میں ہونے والے 32ویں پریادرشنی اکیڈمی گلوبل ایوارڈ میں موجود تھیں۔کترینہ کیف نے بولی وڈ میں شاندار شراکت کیلئے سمیتا پاٹل ایوارڈ جبکہ جوہی نے پریادرشنی اکیڈمی ایوارڈ وصول کیا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے جوہی چاؤلہ کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے ہماری یادداشت بہت کم ہے۔ کچھ سال قبل کترینہ کیف اس قطار میں تھیں۔

ان کی کریڈٹ پر 10 سوپر ڈوپر فلمیں تھیں۔ میرا خیال ہے وہ ایوارڈ کی حقدار ہیں۔ وہ خوبصورت اور پر عزم اداکارہ ہیں۔کترینہ کیف جنہوں نے نیو یارک، عجب پریم کی غضب کہانی، راجنیتی، زندگی نہ ملے گی دوبارہ اور دھوم 3 جیسی کامیاب فلموں میں کام کیا ہے، نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ کام پورے اخلاص کے ساتھ برقرار رکھیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ میرا ماننا ہے کہ آرٹ میں سب سے اہم چیز سچ ہے اور میں اپنے کام سے،جس نے پچھلے 15سالوں سے مجھے زندگی کا مقصد دیا، سچی اور مخلص رہنے کی کوشش کا وعدہ کرتی ہوں۔