بریکنگ نیوز
Home / شوبز / ایسا کردار ادا کرنا چاہتی ہوں جو لوگوں کو برسوں یاد رہے، دپیکا پڈوکون

ایسا کردار ادا کرنا چاہتی ہوں جو لوگوں کو برسوں یاد رہے، دپیکا پڈوکون


ممبئی ۔ دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ وہ ایک ایسا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں جو لوگ برسوں یاد رکھیں۔اپنے ایک تازہ انٹرویو میں دپیکا پڈوکون نے کہا کہ یہ ضروری نہیں ہے کہ ہر فلم کا ہیپی اینڈ ہو لیکن ان کی ہر مرتبہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ ایسی فلم میں کام کریں جس کو دیکھ کر لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ آ جائے۔انہوں نے کہا کہ فلم ایسی ہو جو لوگوں میں اچھا تاثر چھوڑے ۔

دپیکا نے کہا کہ ان کی شدت سے خواہش ہے کہ وہ کوئی ایسا کردار نبھائیں جو میرے کیرئیر کی پہچان بن جائے اور لوگ اس کردار کو زندگی بھر یاد رکھیں۔اداکارہ نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے دس سال میں ان کو ملنے والی کامیابی آسان نہ تھی ان کو یہ سٹارڈم جھولی میں ڈال کر نہیں دیا گیا بلکہ اس کے لئے ان کو بے حد محنت کرنی پڑی ،قربانیاں بھی دیں اور بہت اتار اور چڑھاؤ بھی دیکھے لیکن ان سالوں میں جن لوگوں نے میری جدوجہد میں میرا ساتھ دیا ان کو وہ نہیں بھولیں وہ ان کی ہمیشہ احسان مند رہیں گی کیونکہ یہ کامیابی تن تنہا حاصل کرنا ممکن نہ تھی۔