بریکنگ نیوز
Home / شوبز / نصرت فتح علی خان کو اپنا روحانی استاد تصور کرتا ہوں، اے آر رحمان

نصرت فتح علی خان کو اپنا روحانی استاد تصور کرتا ہوں، اے آر رحمان


ٹوکیو۔ بالی ووڈ کے عالمی سطح پر معروف موسیقار اے آر رحمان استاد نصرت فتح علی خان کے شیدائی نکلے۔ اے آر رحمان جو ان دنوں جاپان کے دورے پر ہیں نے وہاں اپنے ایک انٹرویو میں نصرت فتح علی خان سے اپنی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فن میں کسی اور سے نہیں صرف استاد نصرت فتح علی خان صاحب کے شیدائی ہیں،انھوں نے کہا کہ ان کو اپنا روحانی استاد تصور کرتے ہیں۔

اور اپنے فن موسیقی میں انھیں کی تقلید کرتے ہیں۔ اے آر رحمان نے کہا کہ نصرت فتح علی خان صاحب اپنی آواز،اپنی میوزک کمپوزیشنز اور قوالی ہر ایک میں سب سے مختلف مقام اور انداز رکھتے تھے وہ ایک منفرد دانشمند تھے، انھوں نے موسیقی کی ان جہتوں کو چھوا اور دریافت کیا جہاں ان سے پہلے کوئی نہ پہنچ سکا تھا۔

اے ار رحمان دو آسکر،دو گریمی،ایک بافٹا،چار نیشنل فلم ایوارڈز،پندرہ فلم فیئر ایوارڈز اور تیرہ فلم فئیر ساؤتھ ایوارڈذ یافتہ ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ نصرت نے قوالی کے 600 پرانے انداز کو نیا روپ دے کر دنیا بھر میں متعارف کرایا ۔انھوں نے کہا کہ انتہائی تناؤ اور شدت کے ساتھ کسی سر کو دیر تک گانے میں ان کا کوئی ثانی نہیں ہے۔