بریکنگ نیوز
Home / کھیل / سنگاکارا نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے معاہدہ ختم کر لیا

سنگاکارا نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے معاہدہ ختم کر لیا


لاہور۔ پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور سابق سری لنکن کپتان کمار سنگاکارا کے راستے جدا ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق 38سالہ لیجنڈری سر ی لنکن بلے باز کرکٹ کھیلنے کے ساتھ ساتھ کوچنگ کرنے کے بھی خواہاں ہیں جس کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے انہیں ریلیز کردیا ہے ۔

سنگاکارا اس وقت کراچی کنگز کے ساتھ رابطے میں ہیں جہاں گرین سگنلز ملنے کے بعد وہ پی ایس ایل میں کراچی کی نمائندگی کرینگے۔