بریکنگ نیوز
Home / کھیل / ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن برقرار رکھنا پاکستان کے لئے بڑا چیلنج

ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن برقرار رکھنا پاکستان کے لئے بڑا چیلنج


لاہور۔ پاکستان کر کٹ ٹیم کو ٹیسٹ میں عالمی نمبر ون بننے پر آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ ٹیم کے نمبر ون اعزاز گرز سے نواز دیا گیا،مگر قومی ٹیم کو نمبر ون پوزیشن کو برقرار رکھنابڑا چیلنج ہو گا ،پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنے کے ساتھ بھارت پر بھی دوبارہ انحصار کرنا ہو گا۔ پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنے کے ساتھ ساتھ بھارت پر بھی نظر رکھنا ہو گی۔

پاکستان اس وقت 111 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور بھارت 110 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ بھارت نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں تین ٹیسٹ میچز کھیل رہا ہے۔ بھارت3-0 یا 2-0 سے سیریز جیتنے میں کامیاب ہوا تو پہلی پوزشن پر قبضہ کرلے گا۔ نیوزی لینڈ تین میں سے ایک ٹیسٹ جیتنے میں کامیاب ہوا تو پاکستان کے لیے آسانی ہوجائے گی۔

اس کے بعد پاکستان ویسٹ انڈیز کو 3-0سے شکست دے کر پہلی پوزیشن برقرار رکھ سکتا ہے۔پاکستان اور بھارت دونوں تین صفر یا دو صفر سے سیریز جیتنے میں کامیاب ہوئے تو پہلی پوزیشن بھارت کو مل جائے گی۔ یکم اپریل دو ہزار سترہ کی کٹ آف ڈیٹ تک جو ٹیم نمبر ون پر برقرار رہے گی اسے آئی سی سی جانب سے ایک ملین ڈالر ملیں گے۔