بریکنگ نیوز
Home / کھیل / یونس خان کی طبیعت ناسازہونے کے باعث ہسپتال میں داخل

یونس خان کی طبیعت ناسازہونے کے باعث ہسپتال میں داخل


کراچی۔یونس خان طبیعت کی خرابی کے باعث ہسپتال میں داخل ہوگئے۔ یونس خان میں پلیٹ لیٹس کی کمی، ماہرین کا چند روز آرام کا مشورہ‘ٹیسٹ ٹیم کے رکن اور سابق کپتان یونس خان کراچی کے نجی ہسپتال میں داخل ہیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق یونس خان میں پلیٹی لیٹس کی کمی ہے اور انہیں چند روز آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ یونس خان طبیعت کی خرابی کے باعث لاہور ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی رینکنگ میں نمبر ون بننے کی تقریب میں شرکت بھی نہ کرسکے۔