بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نواز شریف اثاثوں میں سب سے آگے

نواز شریف اثاثوں میں سب سے آگے

اسلام آباد۔الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاستدانوں کے اثاثوں اور گوشواروں کے مطابق محمود خان اچکزئی 2 کروڑ کے مالک بن گئے ہیں جبکہ شیخ رشید اور شیر پا ؤکے اثاثے بڑھے۔ فضل الرحمن اور فاروق ستار کے کم ہوئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹوریٹ آف پولیٹیکل فنانس نے پارلیمنٹ میں موجود سیاسی جماعتوں کے سربراہان کے 2013 سے 2015 کے درمیان جمع کرائے گئے اثاثوں اور گوشواروں کی۔

تفصیلات کی پڑتال مکمل کر لی ہے جن کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے اثاثوں میں اضافہ ہوا۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما فاروق ستار کے اثاثوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ رپورٹسکے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کے اثاثے 2013 کے الیکشن سے پہلے ایک ارب 82 کروڑ تھے جو 2015 میں بڑھ کر ایک ارب 96 کروڑ ہو گئے۔ عمران خان کے 2013 میں اثاثے ایک کروڑ 40 لاکھ روپے، 2014 میں تین کروڑ 33 لاکھ اور 2015 میں بڑھ کر ایک ارب 33 کروڑ 75 لاکھ ہو گئے۔

قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد شیر پا کے 2013 میں اثاثے 14 کروڑ 8 لاکھ تھے جو بڑھ کر 14 کروڑ 77 لاکھ ہو گئے۔ اسی طرح پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی کے اثاثے بڑھ کر 2 کروڑ 6 لاکھ تک پہنچ گئے ہیں۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے 2013 میں اثاثوں کی مالیت 3 کروڑ 43 لاکھ روپے تھی جو 2015 میں بڑھ کر 3 کروڑ 97 لاکھ ہو گئی۔

مولانا فضل الرحمن نے 2013 میں اپنے اثاثے 73 لاکھ روپے ظاہر کئے اسی طرح 2015 میں اثاثوں کی مالیت کم ہو کر 68 لاکھ ہو گئی۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار کے پاس 2013 میں 36 لاکھ تھے جو 2015 میں کم ہو کر 26 لاکھ روپے ہو گئے۔ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے اثاثوں اور گوشواروں میں اضافہ نہیں ہوا۔ فاروق ستار پر 29 لاکھ روپے کا قرض بھی ہے جو انہوں نے 2014 میں لیا تھا۔ عمران خان نے گوشواروں کی تفصیلات میں 2014 میں تین کروڑ 27 لاکھ روپے کا قرضہ ظاہر کیا جو 2015 میں کم ہو کر چار لاکھ 61 ہزار روپے رہ گیا۔