بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / آرمی چیف کی30 خطرناک دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق

آرمی چیف کی30 خطرناک دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق


راولپنڈی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 30 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف نے 30 دہشت گردوں کے بلیک وارنٹ پر دستخط کیے ان دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں سے سزائے موت سنائی گئی تھی۔ جن دہشتگردوں کے ڈیتھ ورانٹ جاری کئے گئے وہ اے پی ایس پشاوراور سیدوشریف ایئرپورٹ پر حملوں میں ملوث تھے اسکے علاوہ دہشتگرد فرنٹیئر کور کے جوانوں کو شہید کرنے میں بھی ملوث تھے۔