بریکنگ نیوز
Home / کھیل / ڈی ویلیئرز کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

ڈی ویلیئرز کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

بنگلور۔انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل ) کے دسویں ایڈیشن کے دوران جنوبی افریقی ون ڈے کپتان ابراہام ڈی ویلیئرز پھر کمرکی دیرینہ تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے انکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے ۔33سالہ ڈی ویلیئرز کمر کی تکلیف کے سبب گزشتہ سال آسٹریلیا،نیوزی لینڈ ،آئرلینڈ اورسری لنکا کیخلاف ہوم سیریز کے علاوہ دورہ آسٹریلیامیں ٹیم کی نمائندگی نہیں کرسکے تھے ۔


اور رواں سال سری لنکا کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریزمیں ٹیم میں واپس آئے ہیں ۔حالیہ دنوں میں وہ انڈین پریمئر لیگ کھیل رہے ہیں تاہم ایک با ر پھر ان کی کمر کا درد واپس آگیا ہے جس کے سبب وہ گجرات لائنز کیخلاف میدان نہیں اترسکے اور اب اگلے میچوں میں بھی ان کی شمولیت کے امکانات مشکوک ہیں۔