بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان


لاہور۔محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھرمیں گرمیوں کی چھٹیاں 22مئی سے 13اگست تک دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔پنجاب بھرمیں محکمہ تعلیم نے گرمیوں کی چھٹیاں بڑھتی ہوئی گرمی اوررمضان کی آمد کے باعث 22مئی سے 13اگست تک دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔سرکاری اسکولوں میں 14 اگست کی تقریبات میں بچے شرکت کریں گے جب کہ اسکولوں میں تدریسی عمل 15اگست سے شروع کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل پنجاب میں محکمہ تعلیم نے سراری اور نجی تعلیمی اداروں ے لئے موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان یم جون سے 14اگست تک کیا گیا تھا۔