بریکنگ نیوز
Home / شوبز / بالی ووڈ گلوکارسونو نگھم کے خلاف فتویٰ جاری

بالی ووڈ گلوکارسونو نگھم کے خلاف فتویٰ جاری

نئی دہلی۔اقلیتی کونسل مغربی بنگال کے ممبر سید شاہ عاطف علی قادری نے سونونگھم کے اذان سے متعلق ٹویٹ پر فتوی جاری کردیا،انکا کہنا ہے کہ جو شخص سونو نگھم کے بال کاٹے اور جوتوں کے ہار پہنائے گا اسے 10 لاکھ روپے انعام دیا جائیگا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ عاطف علی قادری کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی کسی دوسرے مذاہب کے خلاف بات کرنے کا حق نہیں،سونونگھم جیسے لوگوں کو ملک سے نکال دینا چاہئے۔

بالی ووڈ اداکار نے سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے یہ سب کچھ کیا،آئندہ اپنے مذاہب سے متعلق کوئی غیر متعلقہ بات برداشت نہیں کریں گے بلکہ موسیقی اور کنسرٹ سے مسلمانوں کی نماز میں خلل پیدا ہوتا ہے، ہر مذاہب صبح جلدی اٹھنے کی تلقین کرتا ہے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ گلوکار سونو نگھم نے سماجی میڈیا کی سائٹ پر لکھا تھا کہ مسلمان نہیں ہوں،اذان کی وجہ سے آنکھ کھل جاتی ہے،بھارت میں مذہب کا یہ زبردستی کا نفاذ کب ختم ہوگا جس پر سماجی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی۔ادھر سونو نگم نے خود ہی اپنا سر مونڈھ کر اپنی تصویر جاری کر دی۔ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سونو نگم نے کہا کہ یہ فتوی کیا ہے۔ میرا سر مونڈھنا کوئی چیلنج یا منفی بات نہیں ہے ، یہ ایک علامتی کام ہے۔