بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ایئر پورٹ پر خواتین سے جھگڑا ٗ متعلقہ اہلکار معطل

ایئر پورٹ پر خواتین سے جھگڑا ٗ متعلقہ اہلکار معطل

اسلام آباد۔وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ائیرپورٹ پر مسافر خواتین اور ایف آئی اے اہلکاروں میں جھگڑے کے معاملے پر متعلقہ اہلکاروں کی فوری معطلی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی اے حکام نے واقعے کا ازخودنوٹس لے کر کارروائی میں کیوں تاخیر کی۔تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ائیرپورٹ پر مسافر خواتین اور ایف آئی اے اہلکاروں میں جھگڑے کے معاملے پروزارت داخلہ کو موصول شواہد کی روشنی پر متعلقہ اہلکاروں کی فوری معطلی کا حکم دے دیا۔وزیرداخلہ نے ایف آئی اے کی سرزنش کی اور جواب طلب کرلیا۔وزیرداخلہ نے کہا کہ ایف آئی اے حکام نے واقعے کا ازخودنوٹس لے کر کارروائی میں کیوں تاخیر کی۔