بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ہاتھ صاف ہیں ٗ سرخرو ہونگے ٗوزیراعظم نواز شریف

ہاتھ صاف ہیں ٗ سرخرو ہونگے ٗوزیراعظم نواز شریف

اسلام آباد ۔وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کے حوالے سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آئے گا انشاء اللہ بہتر ہوگا ہمارے ہاتھ صاف ہیں ، اللہ سے سرخرو ہونے کا یقین ہے ۔ ان خیالات کا اظہار بدھ کے روز وزیراعظم نے سیاسی مذہبی اور قانونی رہنماؤں کے اجلاس میں کیا ۔

وزیراعظم نواز شریف سے مختلف رہنماؤں کی جانب سے پانامہ کیس پر استفسار کیا گیا تو وزیراعظم نواز شریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج جمعرات کو سپریم کورٹ میں پانامہ کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوگا اسے قبول کرینگے اللہ پر یقین ہے کہ ہم سرخرو ہونگے جبکہ وزیراعظم نواز شریف نے رہنماؤں کو ترقیاتی منصوبوں پر توجہ رکھنے کی بھی ہدایت دی اور انتخابات سے پہلے سندھ کی تنظیم سازی مکمل کرنے کا بھی حکم دیا ۔