بریکنگ نیوز
Home / شوبز / شاہ رخ کا رابطے میں رہنے کیلئے ایپ متعارف کرانیکا فیصلہ

شاہ رخ کا رابطے میں رہنے کیلئے ایپ متعارف کرانیکا فیصلہ

ممبئی ۔ سلمان خان نے اپنی سالگرہ پر اپنے مداحوں سے ہمیشہ رابطے میں رہنے کیلئے اپلیکیشن متعارف کرائی تھی‘ اب سٹار کے اچھے دوست شاہ رخ خان بھی کچھ ایسا ہی کرنے جارہے ہیں۔ کنگ خان ماہ اپریل کے اختتام پر اپنے مداحوں کو خصوصی سرپرائز دینگے۔ شاہ رخ مداحوں سے براہ راست رابطے میں رہنے کیلئے موبائل اپلیکشن متعارف کرائیں گے۔

جس کے ذریعے مداح سٹار کی روزمرہ کی سرگرمیوں‘ سے آگاہ رہیں گے۔ سٹار اور ان کے مداح بآسانی ایک دوسرے سے بات کرسکیں گے۔ یہ اپلیکشن تیار ہوچکی ہے بس ٹیم اس کی فائن ٹیوننگ میں مصروف ہے۔ شاہ رخ اسے استعمال کررہے ہیں اور صارف کے تجربے کو بہتر بنانے کیلئے روزانہ فیڈ بیک دے رہے ہیں۔