بریکنگ نیوز
Home / شوبز / ڈرامہ سیریل’’میرا سلطان‘‘ کے سلیمان کی کراچی آمد

ڈرامہ سیریل’’میرا سلطان‘‘ کے سلیمان کی کراچی آمد

کراچی۔ ڈرامہ سیریل ’’میرا سلطان‘‘ میں سلطان سلیمان کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار خالد ارگنج پاکستان میں موجود ہیں اور انہوں نے لکس سٹائل ایوارڈ کی ریہرسل میں شرکت بھی کی ۔ انہیں گزشتہ دنون لکس سٹائل ایوارڈ کی ریہرسل کے دوران دیکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ترکش اداکار خالد ارگنج نے ترکی کے بے شمار ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ترک فلموں کے بھی مقبول اداکار ہیں جبکہ پاکستان میں وہ ڈرامہ ’’میرا سلطان‘‘ سے شہرت کی بلندیوں کو پہنچے ہیں اور ہرفرد انہیں میرا سلطان کے سلیمان خان سے جانتا ہے۔