بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور میں اغواء کار گروہ کا سرغنہ گرفتار

پشاور میں اغواء کار گروہ کا سرغنہ گرفتار

پشاور۔محکمہ انسداد دہشتگردی پشاور نے بدنام زمانہ اغواء کار گروہ ’’فتح خان ‘‘ کے سرغنہ کو پشتخرہ کے علاقے رنگ روڈ سے گرفتار کرلیا گرفتار اغواء کار تھانہ حیات آباد ٗ تاتارا اور یکہ توت کو کئی مقدمات میں مطلوب ہے ملزم کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیا ہے سی ٹی ڈی حکام گزشتہ روز اطلاع ملی کہ بدنام زمانہ اغواء کار گروہ فتخ خان گروپ کا سرغنہ گلاب میر عرف میر ولی ولد جان مست سکنہ برقمبر خیل باڑہ خیبر ایجنسی پشتخرہ رنگ روڈ پر موجود ہے جس کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کاروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ۔

واضح رہے کہ ملزم نے 1999 میں حیات آباد ک علاقے سے ایکسئین کے بیٹے کو 9لاکھ روپے کے عوض اغواء کیا تھا 2002 میں ڈاکٹر عنایت اللہ کو اپنے بھائی میاں گل کی مدد سے 40 لاکھ روپے ٗ سال 2002 میں حیات آباد سے شرافگن کو 12لاکھ روپے جبکہ سال 2014 میں یکہ توت سے ایک لڑکے 50لاکھ روپے کے عوض اغواء کیا تھا ملزم کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے ۔