بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نوازشریف کو فیصلے ماننے کی عادت نہیں ٗ زرداری

نوازشریف کو فیصلے ماننے کی عادت نہیں ٗ زرداری


اسلام آباد۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیرمینو سابقصدر آصف علی زردارینیکہاہے کہ نوازشریف نے ہمارے ساتھ بہت زیادہ بددیانتی کی اور اب انہیں ہماری ضرورت بھی پڑی توفون نہیں اٹھا ؤں گا نوازشریف کو فیصلے ماننے کی عادت نہیں لیکن پاناما فیصلہ مان لینا جمہوریت کیلیے بہتر ہوگا ایکنجیٹی وی کوانٹر ویو دیتیہوئے آصف زرداری نے کہا کہ ہمیں پاناما کیس کے فیصلے کا بڑی شدت سے انتظار ہے نوازشریف کو کسی فیصلے کو ماننے کی عادت نہیں اس لیے معلوم نہیں کہ وزیراعظم پاناما کیس فیصلے کے بعد کیا کریں گے تاہم پاناما فیصلے پر احتجاج جمہوریت کے لیے اچھا نہیں ہوگا۔

جب کہ فیصلہ نوازشریف کے خلاف آیا تو مان لینا بہتر ہوگا کیونک ان کے پاس بہت لوگ ہیں جن میں سے کسی کو بھی وزیراعظم بناسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جمہوریت کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور وہ شہنشاہ بن کر پارلیمنٹ چلا رہے ہیں جب کہ حکومت کے خاتمے تک پورے پاکستان سابق صدر کا کہنا تھا کہ 2014 میں حکومت کوسیاسی شہید نہیں ہونے دیا لیکن اب نااہل حکمرانوں سے نجات حاصل کرنا ہی ہوگی جب کہ حکومت بھی قبل ازوقت الیکشن پرجاسکتی ہے اور ہم بھی جاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے ہمارے ساتھ بہت زیادہ بددیانتی کی اور اب نوازشریف کو ضرورت بھی پڑی توفون نہیں اٹھاٗوں گا جب کہ وفاق اورصوبے کی لڑائی ہے جو بات چیت کے ذریعے ہی حل ہوسکتی ہے لیکن وفاق تنازعات کو سیاسی معاملہ بنانے کی کوشش کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز حکومت سستا تیل ملنے کے باوجود بجلی سستی نہیں کررہی، اب توکسان کے پاس پانی ہے نہ بجلی، حکمران روڈ بنواسکتے ہیں اور کمیشن لے سکتے اس سے زیادہ کچھ نہیں کرسکتے جب کہ میں نوازشریف سے بہتر مینجمنٹ کرسکتا ہوں ۔سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں رینجرز اختیارات کا معاملہ کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر طے ہوگا،آئندہ الیکشن میں شیر نہیں دھاڑھے گا،ملک میں 18-18گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے،سندھ کی قیمت پر پنجاب کو گیس کی فراہمی قبول نہیں ۔

یہ معاملہ صوبائی حکومت دیکھ رہی ہے کورٹ میاں صاحب کے ماضی کے کیسز سے خوفزدہ ہے پاناماپر سپریم کورٹ کی طرف سے سخت فیصلے کی امید نہیں ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ انتخابات میں علم ہوجائے گاکس نے کیا کیا صرف جنگلہ بس بنانا ہی کافی نہیں ہے ۔ سی پیک منصوبے پر میں نے دستخط کئے ۔ اس بار الیکشن میں بلاول اور میں لیڈ کررہا ہوں ۔ آئندہ الیکشن میں پارٹی اچھے نتائج دے گی ۔ ہمارے جلسوں کا سلسلہ شروع ہونے ولا پہلا جلسہ 24کو مردان میں ہوگا۔ میری خواہش ہے کہ صرف ملک کی خدمت ہے میں تو وزیراعظم نہیں بن سکتا پارٹی فیصلہ کرے گی ۔ آصف زرداری نے کہا کہ مریم نوازشریف کو سیاست میں خوش آمدید کہتا ہوں ۔

آصف زرداری نے کہا کہ میاں نوازشریف خاصے طاقتور ہیں پہلے بھی ایک دفعہ سپریم کورٹ کو بھگا چکے ہیں ۔ کورٹ میاں صاحب کے ماضی کے کیسز سے خوفزدہ ہے ہم اس امید سے نہیں ہیں کہ ان کے خلاف کوئی فیصلہ آئے گا۔ کورٹ صرف پاکستان پیپلزپارٹی کیلئے طاقتور ہے ۔ ایک قانون ہمارے لیے ہے اور ایک قانون میاں صاحب کیلئے ہے ۔زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ہاتھ میں پاکستان کا مستقبل محفوظ نہیں ہے کیونکہ پی ٹی آئی والے میچور نہیں ہیں ۔

ہم چار سال سے رو رہے ہیں ہمارے پاس وزیر خارجہ نہیں ہے ۔ یہ پاکستان کی کمزوری ہے ۔ ۔ الیکشن 2018میں ہی ہوں گے اگر سپریم کورٹ کا فیصلہ نوازشریف کے خلاف آتا ہے تو وہ کسی اور کووزیراعظم بنا سکتے ہیں ۔ آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنا کر دکھاؤں گا۔